ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یکم مارچ سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان، ساتویں پے کمیشن کا مطالبہ

یکم مارچ سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان، ساتویں پے کمیشن کا مطالبہ

Mon, 27 Feb 2023 12:00:00    S.O. News Service

شیموگہ ، 27/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی ) حکمراں بی جے پی کو ایک جھٹکا دیتے ہوئے کرناٹک گورنمنٹ ایمپلائز یونین نے اعلان کیا ہے کہ اگر ساتویں پے کمیشن کے نفاذ کا ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو سرکاری ملازمین یکم مارچ سے ریاست میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر جائیں گے۔ یونین کے صدر سی ایس شادکشری نے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین نے ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے اور ریاست بھر میں احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیموگہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، شداکشری نے کہا چیف منسٹر بسواراج بومئی نے سرکاری ملازمین کی طرف آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ بومئی کے رویہ نے نو لاکھ سرکاری ملازمین کو دکھ پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اسکولوں، کالجوں، ہسپتالوں اور دیگر اداروں میں کام سے غیر حاضر رہ کر احتجاج کریں گے۔ احتجاج صرف اسی صورت میں واپس لیا جائے گا جب حکومت ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کو لاگو کرنے کے عبوری احکامات جاری کرتی ہے۔ اگر نہیں، تو ہم ایجی ٹیشن جاری رکھیں گے۔


Share: